
ایکنا نیوز- الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق ممدانی نے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کو نوروز کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا: نیویارک کو اپنا گھر سمجھنے والے تمام ایرانی نژاد امریکیوں کو نوروز مبارک!
نیویارک کے پہلے مسلمان میئر نے مزید کہا کہ نوروز عموماً خوشیوں سے بھرپور وقت ہوتا ہے، لیکن اس سال یہ مختلف ہے۔ میں اب بھی اس جنگ کا مخالف ہوں اور تمام ایرانیوں کے لیے، جو اس خاص تہوار کو مناتے ہیں، بہت سی خوشیوں کی دعا کرتا ہوں۔
ممدانی اس سے پہلے بھی امریکہ اور صہیونی رژیم کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کو "غیر قانونی اور تباہ کن نتائج کا حامل" قرار دے چکے ہیں، جس میں عام شہریوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی شامل ہے.
https://iqna.ir/fa/news/4342008