بلغارستان میں اسلامی تعلیمات، نسل نو کی تربیت کے لیے کاوش

IQNA

بلغارستان میں اسلامی تعلیمات، نسل نو کی تربیت کے لیے کاوش

16:44 - April 03, 2026
خبر کا کوڈ: 3520112
آج کل بلغاریہ میں اسلامی تعلیم محض موسمی سرگرمیوں یا چھوٹے حلقوں تک محدود نہیں رہی بلکہ ایک متحرک اور منظم نظام کی روشن تصویر پیش کر رہی ہے۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی مسلمز اراؤنڈ دی ورلڈ کے مطابق بلغاریہ میں اسلامی تعلیمی نظام کا آغاز مساجد کے مکتبوں اور قرآنِ کریم کے تعلیمی حلقوں سے ہوتا ہے، اور پھر اسلامی مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری مضامین کی تدریس کے ذریعے جاری رہتا ہے۔

اس طرح ایک ایسی مسلم نوجوان نسل تیار ہو رہی ہے جو اپنی دینی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے جدید علوم سے بھی آراستہ ہے۔

مثال کے طور پر، علاقے فیلیکو تانوو میں جاری سرگرمیاں اس ملک میں اسلامی تعلیم کے روشن مستقبل کی واضح مثال ہیں۔ اس علاقے میں مسلم بچے سالانہ قرآنِ کریم سیکھنے کے پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں، جو تعلیم کو مساجد کے حلقوں سے نکال کر ایک منظم اور ادارہ جاتی نظام میں منتقل کرتے ہیں۔

یہ تعلیمی پروگرام بچوں اور ان کے والدین کو ایسے تدریسی طریقوں سے روشناس کراتا ہے جو دینی علوم اور اسکول کے عام مضامین کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ، قرآنِ کریم حفظ کرنے کے لیے خصوصی گرمیوں کے پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس طرزِ تعلیم نے قرآنی علوم کو قلیل مدتی مکتبی تعلیم سے نکال کر طویل مدتی اور باقاعدہ تعلیمی نظام کا حصہ بنا دیا ہے۔

مساجد اور اسلامی مدارس کے درمیان مضبوط تعلق ایک ایسے روشن مستقبل کی نشاندہی کرتا ہے جہاں نوجوان مسلم نسل دینی اور دنیاوی دونوں میدانوں میں معاشرے کی خدمت کے لیے باصلاحیت ہو۔

یہ تجربہ ایک کامیاب نمونہ ہے جسے پورے ملک میں نافذ کیا جا سکتا ہے، اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ بلغاریہ میں اسلامی تعلیم کا مستقبل مسجد سے شروع ہو کر مدارس کی مکمل تعلیمی مدت تک جاری رہ سکتا ہے، جس سے اس ملک کی مسلم اقلیت ایک فعال اور مؤثر معاشرہ بن سکتی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha