مصری طلباء کی عمدہ قرآت ایپ کی کاوش

IQNA

مصری طلباء کی عمدہ قرآت ایپ کی کاوش

14:02 - April 04, 2026
خبر کا کوڈ: 3520114
جامعہ ازہر کے تعلیمی شعبے نے چھٹی جماعت کے طلبہ کے لیے ایک نیا تعلیمی ایپلیکیشن "الیکٹرانک قاریٔ قرآن" کے نام سے تیار کیا ہے۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی الیوم السابع کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ یہ ایپ درست انداز میں قرآن مجید کی تلاوت سکھانے کو آسان بنانے اور قرآنی تعلیم میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے مقصد سے تیار کی گئی ہے۔

اس منصوبے کی تیاری ازہر کے تعلیمی شعبے کے ماہر پروگرامرز کی ایک ٹیم نے کی ہے، اور اس ایپ کو خاص طور پر طلبہ کی صحیح قراءت کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اسی طرح، ادارۂ امورِ قرآن الأزهر نے اس ایپ کا فنی جائزہ لیا ہے تاکہ تلاوت کی درستگی، مواد کی صحت، اور تجوید و رسم الخط کے قواعد کے مطابق ہونے کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ ایپ ایک مؤثر تعلیمی ذریعہ کے طور پر نہ صرف ازہر کے اداروں میں بلکہ ان سے باہر بھی قرآن کی تعلیم کے عمل کو مضبوط بنا سکتی ہے اور طلبہ کو کلامِ وحی کی درست تلاوت تک آسان رسائی فراہم کرتی ہے۔

یہ ایپ اس وقت Google Play Store پر دستیاب ہے، جہاں سے طلبہ اسے آسانی سے ڈاؤن لوڈ کر کے اس کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہ اقدام ازہر کی جانب سے دینی تعلیم میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد اسلامی اقدار کو مضبوط کرنا اور قرآن کے حفظ و تلاوت کو مزید آسان بنانا ہے۔

4344100

نظرات بینندگان
captcha