سعودی لائبریری میں خطی نسخوں کی شناسائی

IQNA

سعودی لائبریری میں خطی نسخوں کی شناسائی

15:02 - April 06, 2026
خبر کا کوڈ: 3520118
سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری نے اعلان کیا ہے کہ اس نے چوتھی صدی ہجری سے تعلق رکھنے والا علومِ قرآنی کا ایک نادر مخطوطہ دریافت اور شناخت کیا ہے۔

ایکنا نیوز- خبر رساں ادارے کے مطابق، اس نادر نسخے کا عنوان "غریب القرآن: عجائب القرآن" ہے، جسے ابو عبیدہ معمر بن المثنی التمیمی البصری نے تصنیف کیا ہے۔

یہ مخطوطہ 23 صفحات پر مشتمل ہے، جس کا سائز 22×17 سینٹی میٹر ہے، اور اس کی تحریر کو ایک ہزار سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔

یہ کتاب علومِ قرآنی پر ایک غیر مطبوعہ (غیر شائع شدہ) اثر ہے، جو اندلسی رسم الخط میں لکھی گئی ہے، جبکہ سورتوں کے نام خطِ کوفی میں درج ہیں۔

کنگ عبدالعزیز لائبریری کے پاس تفسیر اور علومِ قرآن کے موضوعات پر نادر مخطوطات کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے، جن کی تعداد 185 سے زائد ہے، اور یہ ایک بھرپور آرکائیو میں محفوظ ہیں جس میں سینکڑوں قدیم اسلامی دستاویزات اور تحریریں شامل ہیں۔

یہ لائبریری تفسیر، علومِ قرآن اور قدیم مصاحف کے نادر نسخوں کا ایک اہم مرکز ہے اور اپنے اسلامی مواد کے ذریعے اس خطی ورثے کو محققین اور دلچسپی رکھنے والوں تک متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہے۔

مزید برآں، یہ لائبریری علومِ قرآنی کے میدان میں نادر مراجع کی تاریخی اہمیت اور مقام کو اجاگر کرنے کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے۔

4344369

نظرات بینندگان
captcha