سعودی عرب میں تیرہویں صدی سے متعلق قرآن کی نمایش

IQNA

سعودی عرب میں تیرہویں صدی سے متعلق قرآن کی نمایش

16:18 - April 08, 2026
خبر کا کوڈ: 3520122
قرآنی میوزیم، کتب خانہ ملک عبدالعزیز نے اپنے ذخیرے میں موجود ایک نادر نسخہ، جو تیرہویں صدی ہجری سے تعلق رکھتا ہے، عوام کے لیے نمائش پر پیش کیا ہے۔

ایکنا نیوز-  mobtada  نیوز کے مطابق یہ قرآن مسلمانوں کی جانب سے وقف، تذہیبِ قرآن اور اس کے فنی پہلوؤں پر مختلف ادوار میں دی گئی توجہ کی عکاسی کرتا ہے، اور اسے سیاہ روشنائی کے ساتھ متعدد رنگوں کے استعمال سے تحریر کیا گیا ہے۔

اس قرآنی نسخے میں مکمل حرکات اور اعراب درج ہیں، جبکہ آیات کے درمیان فاصلہ سنہری دائروں کے ذریعے واضح کیا گیا ہے۔

صفحات کے اندر رنگین فریم، جزء اور حزب کی مخصوص علامات، اور آغاز، وسط اور اختتام پر نہایت باریک نباتاتی نقوش اس قرآن کی دیگر خصوصیات میں شامل ہیں، جو اسلامی فنون کی ترقی کو ظاہر کرتے ہیں۔

قرآن کے ابتدائی صفحات پر سنہری بادل نما اور آرائشی نقوش نمایاں ہیں، جو اس دور کے اسلامی کتابت کے جمالیاتی اور ثقافتی پہلوؤں کی عکاسی کرتے ہیں۔

اس مخطوطہ قرآن کے ساتھ موجود معلومات کے مطابق، اس نسخے کی فنی خصوصیات کو محفوظ رکھتے ہوئے اس کی مرمت بھی کی جا چکی ہے۔ اس کے آخر میں اسے کسی مسجد کے لیے وقف کرنے کا ذکر ہے، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ مسجد کا نام مٹ چکا ہے۔

یہ مصحف کتب خانہ ملک عبدالعزیز میں موجود تاریخی آثار میں سے ایک ہے، جسے اسلامی ورثے کے تحفظ اور اسے محققین و زائرین کے لیے پیش کرنے کی غرض سے محفوظ رکھا گیا ہے۔

4344900

نظرات بینندگان
captcha