زمینی راستے حج کرنے کے حوالے سے آیت‌الله العظمی سیستانی سے سوال

IQNA

زمینی راستے حج کرنے کے حوالے سے آیت‌الله العظمی سیستانی سے سوال

14:11 - April 11, 2026
خبر کا کوڈ: 3520128
آیت‌الله العظمی سید علی سیستانی نے اس سال حج کے زمینی سفر کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیا ہے۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، شفقنا کے حوالے سے سوال و جواب کا متن درج ذیل ہے:

سوال: میں اس سال (2026) حج تمتع کے سفر پر جا رہا ہوں۔ موجودہ جنگی حالات اور زمینی راستے کی مشکلات کے پیش نظر، کیا مجھ پر حج پر جانا لازمی ہے؟ یا میں رک سکتا ہوں اور بہتر حالات میں بعد میں جا سکتا ہوں؟

جواب: بسمہ تعالیٰ جو شخص زمینی راستے سے حج پر جانے کے باعث غیر معمولی نقصان (ضرر) کا اندیشہ رکھتا ہو، یا شدید خوف و اضطراب کی وجہ سے سخت حرج (ایسی مشقت جو عام طور پر برداشت کے قابل نہ ہو) میں مبتلا ہو جائے، تو اس سال اس پر حج پر جانا واجب نہیں رہتا۔

نظرات بینندگان
captcha