مدینہ میں قرآنی کمپلیکس کا 4 لاکھ 20 ہزار سے زائد زائرین کا دورہ

IQNA

2026 کے پہلے چار مہینے میں؛

مدینہ میں قرآنی کمپلیکس کا 4 لاکھ 20 ہزار سے زائد زائرین کا دورہ

16:19 - April 16, 2026
خبر کا کوڈ: 3520138
مدینہ منورہ میں واقع ملک فہد قرآنی پرنٹنگ کمپلیکس نے اعلان کیا ہے کہ 2026 کے ابتدائی چار ماہ کے دوران 4 لاکھ 20 ہزار سے زائد زائرین اور عمرہ ادا کرنے والوں نے اس کمپلیکس کا دورہ کیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے "أحوال" کے مطابق رواں میلادی سال کے پہلے چار مہینوں میں اس کمپلیکس میں آنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر گئی، جو اس کے قیام کے بعد اب تک کا سب سے زیادہ وزٹ کا ریکارڈ ہے۔

یہ بڑھتا ہوا رجحان مدینہ آنے والے زائرین اور عمرہ گزاروں کے لیے تاریخی اور مذہبی مقامات کے خصوصی دورہ پروگراموں کے تحت سامنے آیا، جہاں وہ قرآن کی خدمت، اس کی طباعت اور اشاعت کے حوالے سے کمپلیکس کی کاوشوں سے آگاہی حاصل کرتے ہیں۔

اس پروگرام کے دوران زائرین کو کمپلیکس میں شائع ہونے والے مختلف کاموں سے متعارف کرایا گیا، جن میں مختلف زبانوں میں قرآن کے تراجم اور متنوع قراءات شامل ہیں۔

اسی طرح زائرین کو قرآن کی طباعت و اشاعت کے مراحل، ابتدائی تیاری سے لے کر جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ معیار کے مطابق حتمی اشاعت تک سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس پروگرام کے اختتام پر زائرین کو قرآن مجید کے نسخے تحفے میں دیے گئے، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ سعودی عرب کتابِ خدا کی اشاعت اور اس سے تعلق کو مضبوط بنانے پر خاص توجہ دے رہا ہے۔ اس اقدام نے زائرین پر گہرا روحانی اور علمی اثر بھی چھوڑا۔

4346193

نظرات بینندگان
captcha