نجف اشرف میں قرآنی ورکشاپ

IQNA

نجف اشرف میں قرآنی ورکشاپ

9:24 - May 27, 2026
خبر کا کوڈ: 3520259
ایکنا: روضۂ مقدس عباسی کے علمی قرآن کمپلیکس نے نجفِ اشرف میں دینی طلبہ پر مشتمل قرآنی اساتذہ کی تربیت اور انہیں باصلاحیت بنانے کے مقصد سے ایک خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

ایکنا نیوز- الکفیل  نیوزکے حوالے سے مرکز قرآنِ کریم نجف سے وابستہ شعبۂ امورِ حوزوی قرآنی کے سربراہ شیخ وسام السبتی نے بتایا کہ یہ ورکشاپ حوزۂ علمیہ کے طلبہ کے لیے جاری دسویں قرآنی منصوبے کا حصہ ہے، جس میں مسلسل تعلیمی پروگرام شامل ہے۔ اس پروگرام میں تجوید و صحیح قرأت کے تین درجات (ابتدائی، متوسط اور اعلیٰ) کے ساتھ ساتھ علومِ قرآنی کے تین کورسز بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورکشاپ میں شرکت کے لیے 718 طلبہ کے درمیان نظری اور عملی امتحانات منعقد کیے گئے، جن کے اختتام پر 16 طلبہ کو منتخب کیا گیا۔

السبتی کے مطابق یہ ورکشاپ چار روز تک جاری رہے گی، جس میں متعدد ماہرین کے لیکچرز شامل ہیں۔ ان میں شیخ بسیم الادریسی جدید تدریسی اسالیب، شیخ اسعد النوفلی خطاطی اور رسم الخطِ قرآن، نعمہ الاسدی تدریسی طریقوں اور فنون، جبکہ علی البیاتی قواعدِ تلاوت کی تدریس کے نظم و نسق پر گفتگو کریں گے۔

ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد ایسے اساتذہ تیار کرنا ہے جو احکامِ تلاوت اور علومِ قرآنی پر مکمل عبور رکھتے ہوں، انہیں قرآنی کورسز کی تدریس کے قابل بنانا، اور تخصصی تعلیم کے ذریعے طلبہ کے قرآنی منصوبے کو مزید مؤثر اور ثمرآور بنانا ہے۔/

 

4354318

نظرات بینندگان
captcha