
ایکنا نیوز- العربی ٹی وی کے مطابق کہ اس فلیٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ صہیونی فوج نے بین الاقوامی پانیوں میں اس فلیٹ کے کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔ بیان میں اس اقدام کو ’’غیر قانونی اغوا‘‘ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی گئی۔
بیان کے مطابق مظاہرین نے نہ صرف اپنی گرفتاری کے خلاف بلکہ صہیونی جیلوں میں قید 9500 سے زائد فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے بھی بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ اس فلیٹ نے تمام گرفتار شدگان کی رہائی، صہیونی حکومت کے اقدامات کی عالمی سطح پر مذمت اور غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
دوسری جانب صہیونی حکومت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس فلیٹ کے تمام 430 کارکنوں کو گرفتار کرکے مقبوضہ علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے قونصلر نمائندوں سے ملاقات کر سکیں۔
اس سے قبل فلیٹ کے کرائسس آپریشن سینٹر نے اعلان کیا تھا کہ صہیونی فوج نے بین الاقوامی پانیوں میں اس قافلے کے تمام جہازوں پر غیر قانونی حملہ کرتے ہوئے کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ اس کارروائی میں آخری نشانہ بننے والا جہاز ’’لینا النابلسی‘‘ تھا۔
یہ فلیٹ تقریباً 50 کشتیوں اور 44 ممالک سے تعلق رکھنے والے 428 کارکنوں پر مشتمل ہے۔ یہ قافلہ ترکی کے بندرگاہ مارماریس سے 54 کشتیوں کے ساتھ روانہ ہوا تھا تاکہ 2007ء سے غزہ پر عائد محاصرے کو توڑنے کی کوشش کی جا سکے۔
4353153