یمنیوں کی قرآن و مسجدالاقصی کی حمایت

IQNA

یمنیوں کی قرآن و مسجدالاقصی کی حمایت

9:23 - May 20, 2026
خبر کا کوڈ: 3520235
ایکنا: یمن کے عوام نے لاکھوں افراد پر مشتمل مظاہروں کے ذریعے لبنان کے عوام اور مزاحمت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ توہین اور جارحیت کے خلاف خاموشی اختیار نہیں کی جائے گی۔

ایکنا نیوز-  المسیرہ نیوز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہزاروں یمنی شہریوں نے صنعاء اور صعدہ سمیت مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر ریلیاں نکالیں۔ مظاہرین نے قرآنِ کریم اور مسجد اقصیٰ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ لبنان کے عوام اور مزاحمت کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور دشمن کے ساتھ ہر قسم کے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

یمنی عوام کے اس احتجاجی بیان میں، جو "قرآن اور مسجد اقصیٰ کی نصرت، لبنان کے ساتھ یکجہتی اور مکمل آمادگی کی تاکید" کے عنوان سے جاری کیا گیا، کہا گیا: “ہم صہیونیوں کی جانب سے قرآنِ کریم کی بار بار توہین اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ صہیونی رژیم کی نئی توہین آمیز کارروائیوں اور مسلسل مہمات کے مقابلے میں کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا: “ہم دنیا بھر کے مسلمانوں اور امتِ مسلمہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اللہ کی راہ میں سنجیدہ عملی اقدامات کریں، بائیکاٹ مہمات کو مزید تیز کریں اور غصے سے بھرپور ملین مارچوں میں شرکت کریں۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ صہیونی منصوبوں، امت کے خلاف دشمنانہ مہمات، اسلام، قرآن اور پیغمبرؐ سے دشمنی اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے خلاف متحد ہو جائیں۔”

بیان کے ایک اور حصے میں کہا گیا: ہم غزہ کے عوام کی حمایت، مسجد اقصیٰ کی آزادی اور فلسطین کی سرزمین کے ایک ایک حصے کی آزادی کے لیے اپنے ثابت قدم قرآنی، دینی اور اخلاقی موقف پر قائم ہیں۔

اس بیان میں امریکہ اور صہیونی رژیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا: ہم امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے کسی بھی نئی کشیدگی یا جارحیت کے مقابلے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، اگر اس کا ہدف خطہ یا امتِ مسلمہ ہو۔

بیان کے اختتام پر یمنی عوام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ حق کے موقف پر ثابت قدم رہیں گے، اپنی ذمہ داری کی آواز پر لبیک کہیں گے اور پوری قوت کے ساتھ رہبرِ انقلاب کے پرچم تلے موجود رہیں گے۔/

 

4352958

نظرات بینندگان
captcha