
ایکنا نیوز- آستانہ علوی کے نیوز پورٹل کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عیدِ غدیر کی مناسبت سے تمام فنی، انتظامی اور خدماتی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ان پروگراموں میں مختلف طبقاتِ معاشرہ کے لیے دینی، ثقافتی، عقیدتی اور میڈیا سرگرمیوں کا جامع سلسلہ شامل ہے تاکہ اس عظیم دن کو اس کے شایانِ شان انداز میں منایا جا سکے۔
اسی طرح تمام شعبے اور انتظامی ٹیمیں ان تقریبات میں بھرپور شرکت کریں گی اور اس مبارک دن کی عظمت اجاگر کرنے کے لیے اپنی خدمات انجام دیں گی۔
آستان علوی کے اسٹریٹجک پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ یونٹ کے مرکز «نظم» کے سربراہ وسام اسکندر نے کہا کہ ہفتۂ غدیر کے دوران ایک خصوصی پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں ان تقریبات کی تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔
عراق اور دنیا بھر میں 150 پرچمِ غدیر کی رونمائی
انہوں نے مزید بتایا کہ آستان مقدس علوی کی تولیت کی جانب سے حرمِ مطہر امیرالمؤمنین حضرت علیؑ میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں غدیر کے متبرک پرچم مختلف ہیئتوں، اداروں، موکبوں اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں کے حوالے کیے گئے تاکہ وہ مقررہ مقامات پر پرچمِ غدیر لہرانے کی تقریبات منعقد کریں۔
وسام اسکندر کے مطابق اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ عراق اور بیرونِ عراق 150 سے زائد متبرک پرچمِ غدیر لہرائے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہفتۂ غدیر کے پروگراموں میں مختلف مسابقے، قرآنی محافل، مجالسِ ذکر، مستحق افراد کی تکریم اور بچوں کے لیے خصوصی پروگرام شامل ہوں گے۔
ان کے مطابق عراق میں عتباتِ مقدسہ اور مزارات کے علاوہ ملک کے 20 مختلف مقامات پر بھی 50 پرچمِ غدیر لہرائے جائیں گے، جس کے لیے اداروں، تنظیموں، موکبوں اور سماجی گروہوں کے ساتھ تعاون کیا گیا ہے۔
الموسوی نے مزید کہا کہ پرچمِ غدیر ایران کے ان 20 صوبوں میں بھی لہرایا جائے گا جو صہیونی ـ امریکی جارحیت کا نشانہ بنے ہیں، جبکہ یورپ کے آٹھ ممالک، امریکہ کی پانچ ریاستوں اور دنیا کے دیگر علاقوں میں بھی یہ پرچم بلند کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پرچم کشائی کی تقریبات کے لیے بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ بھی ہم آہنگی کی گئی ہے اور ان پروگراموں میں سرکاری و عوامی نمائندے شرکت کریں گے۔/
4354294