نماز عید الاضحی کی ادائیگی مسجدالاقصی میں

IQNA

نماز عید الاضحی کی ادائیگی مسجدالاقصی میں

6:00 - May 28, 2026
خبر کا کوڈ: 3520263
ایکنا: عید سعید قربان کی نماز بدھ کی صبح مقبوضہ شہر مسجد الاقصی میں 1 لاکھ 40 ہزار فلسطینی شہریوں کی موجودگی میں ادا کی گئی۔

ایکنا نیوز- فلسطینی خبر رساں ادارے "شفا" نے رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ شہر القدس کے اسلامی اوقاف ادارے نے بدھ کی صبح اعلان کیا کہ قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں اور مشکلات کے باوجود تقریباً 1 لاکھ 40 ہزار نمازیوں نے روحانی اور ایمانی فضا میں مسجد الاقصی کے صحنوں میں نمازِ عید قربان ادا کی۔

 صبح سویرے ہی مسجد الاقصی کے صحن اور مصلیٰ ہزاروں نمازیوں سے بھر گئے تھے، جو مقبوضہ القدس، مغربی کنارے اور 1948 کے مقبوضہ علاقوں سے عید قربان کی نماز ادا کرنے کے لیے اس مقدس مقام پر پہنچے تھے۔

مسجد الاقصیٰ کی سرپرستی اردن سے لینے کی کوشش

دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق متعدد ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل سرگرمی سے اس کوشش میں مصروف ہیں کہ اردن سے مسجد الاقصی کی تاریخی سرپرستی واپس لے لی جائے۔

امریکی، اردنی اور فلسطینی حکام کے ساتھ ساتھ مغربی اور خلیجی عرب ذرائع نے "مڈل ایسٹ آئی" کو بتایا کہ اس منصوبے کی حمایت جیرڈ کشنر، جو ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد ہیں، اور اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکبی کر رہے ہیں۔

اس منصوبے کے مطابق اردن کی نگرانی ختم کرکے اسرائیلی حکومت کے زیر نگرانی ایک نیا ادارہ قائم کیا جائے گا، جو مسجد الاقصی کو “کثیر المذاہب مرکز” قرار دے گا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل اماموں، خطباء اور مسجد کے اعلیٰ حکام کی تقرری کے ساتھ ساتھ جمعہ کے خطبات کے مواد کی منظوری میں بھی کردار ادا کرے گا۔

اس رپورٹ کے مطابق بحرین، مصر، مراکش اور متحدہ عرب امارات کو امریکی تجویز سے آگاہ کیا گیا ہے، جبکہ سعودی عرب نے اس کی مخالفت کی ہے۔/

 

4354691

نظرات بینندگان
captcha