
ایکنا نیوز کے مطابق، حج 2026 کے موقع پر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے پیغام کو عالمی میڈیا نے نمایاں انداز میں شائع کیا۔
اناطولی ایجنسی نے: ایران کے سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے ممالک اب امریکی اڈوں کے لیے ڈھال نہیں بنیں گے۔ کے عنوان سے لکھا کہ ایرانی رہبر نے منگل کے روز کہا کہ واشنگٹن کے لیے اب خطے میں کوئی محفوظ مقام باقی نہیں رہے گا۔
اناطولی کے مطابق، انہوں نے مسلم اقوام اور خطے کے دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ ایک نئے علاقائی اور عالمی نظام کی تشکیل کے لیے مشترکہ مفادات کو مدنظر رکھیں۔
ترکیہ ٹوڈے نے بھی رہبرِ انقلاب کے اس بیان کو شائع کرتے ہوئے نقل کیا کہ: وقت پیچھے نہیں لوٹے گا اور خطے کی اقوام اور سرزمینیں اب امریکی اڈوں کے لیے ڈھال نہیں بنیں گی۔ امریکہ کے لیے اب خطے میں شرارتوں یا فوجی اڈے قائم کرنے کی کوئی محفوظ جگہ باقی نہیں رہے گی۔
کوریا ٹائمز نے لکھا کہ ایرانی رہبر نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان تقریباً تین ماہ جاری رہنے والی جنگ کے خاتمے سے متعلق مذاکرات کے دوران اپنے ٹیلیگرام چینل پر کہا کہ خلیجی ممالک اب امریکی اڈوں کے لیے ڈھال نہیں بنیں گے اور امریکہ کے لیے خطے میں کوئی محفوظ مقام باقی نہیں رہے گا۔
پاکستان آبزرور نے بھی اس پیغام کو نمایاں کرتے ہوئے لکھا کہ آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران نے امریکہ کو سخت جواب دیا ہے اور اب واشنگٹن کے لیے خطے میں فوجی موجودگی، مداخلت یا اپنے اڈے قائم کرنے کی کوئی محفوظ جگہ نہیں ہوگی۔
بلومبرگ نے رہبرِ انقلاب کے ان بیانات کو نقل کرتے ہوئے لکھا کہ مغربی ایشیا کی صورتحال اب ناقابلِ واپسی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور امریکہ اب خطے میں اپنی شرارتوں اور فوجی اڈوں کے قیام کے لیے محفوظ مقام نہیں رکھتا۔ بلومبرگ کے مطابق یہ بیانات اس ایرانی نقطۂ نظر کی عکاسی کرتے ہیں کہ اس جنگ نے تیل سے مالا مال خلیجی خطے میں طاقت کے توازن کو تبدیل کر دیا ہے، امریکہ کو کمزور کیا ہے اور ایسی بازدارندگی یا ڈیٹرنس پیدا کی ہے جس نے عرب خلیجی ممالک کو ایران کے ساتھ بقائے باہمی کی طرف مائل کیا ہے۔
خبر رساں ادارہ فرانس پریس نے بھی اپنے رپورٹ میں خطے سے متعلق رہبرِ انقلاب کے پیغام کو نمایاں کرتے ہوئے نقل کیا کہ: یہ واضح ہے کہ وقت کے پہیے پیچھے نہیں لوٹیں گے اور خطے کی اقوام اور سرزمینیں اب امریکہ کے اڈوں کے لیے ڈھال نہیں بنیں گی۔
صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم نے بھی امریکہ کے علاقائی کردار سے متعلق بیانات کے ساتھ ساتھ رہبرِ انقلاب کے اس بیان کو نقل کیا کہ: کمزور صہیونی حکومت اور اسرائیل کا سرطانی ناسور اپنی منحوس عمر کے آخری مراحل کے قریب پہنچ چکا ہے۔/
4354588