
ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، دارالقرآنِ عتبہ حسینی کی جانب سے منعقد کیے جانے والے پانچویں "کربلا گرینڈ پرائز قرآنی مقابلے" کے لیے جیوری کے اراکین کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اس مقابلے میں مجموعی طور پر 16 ججز فرائض انجام دیں گے، جن میں سے چار جج ایران سے تعلق رکھتے ہیں۔ جبکہ جیوری کے سربراہ عراق کے معروف قرآنی شخصیت شیخ خیرالدین الہادی ہوں گے۔
ایران کی جانب سے حجت الاسلام والمسلمین محمد حاجی ابوالقاسم، مہدی قرہ شیخلو، حیدر (فلاح) کسمائی اور قاسم مقدمی بطور جج اس بین الاقوامی مقابلے میں شریک ہوں گے۔
دیگر ججوں میں اردن سے سمیع العثامنہ، مصر سے عبدالفتاح طاروطی، لبنان سے طلال عبداللہ مسمار، عراق سے شیخ مضر الصحاف، تنزانیہ سے محمد خلیفہ کیتوتو، شام سے عبدالقادر درعوزی، عمان سے سلیمان المخمری، اور عراق سے سید حسنین الحلو، یحییٰ الصحاف، شیخ عتید کامل الرضوی اور حافظ علی ہادی المسلمّاوی شامل ہیں۔
مقابلۂ قراءتِ تحقیق میں ایران کی نمائندگی صوبہ ہرمزگان کے یوسف جعفرزادہ اور خراسان رضوی کے امید حسینینژاد کریں گے، جبکہ حفظِ کل قرآن کے شعبے میں مازندران کے محمد لائینی اور یزد کے امیر حسین عطارزادہ ایران کے نمائندہ امیدوار ہوں گے۔
یہ بین الاقوامی قرآنی مقابلہ 15 سے 22 خرداد (جون) تک مختلف ممالک کے نمائندوں کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوگا۔/

4355314