حجاج میں ۸۰ زبان سے زاید قرآنی تراجم تقیسم

IQNA

حجاج میں ۸۰ زبان سے زاید قرآنی تراجم تقیسم

8:45 - May 31, 2026
خبر کا کوڈ: 3520272
ایکنا: سعودی عرب کی وزارتِ اسلامی ثقافت و تبلیغات اسلامی نے خادمِ حرمین شریفین کی جانب سے حجاج کرام کو قرآنِ کریم اور اس کے تراجم کے نسخے بطور تحفہ تقسیم کرنا شروع کر دیے ہیں۔

ایکنا نیوز- الوئام  نیوزکے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزارتِ اسلامی امور نے ان نسخوں کی تقسیم ان حجاج کے درمیان شروع کر دی ہے جو فضائی، زمینی اور بحری راستوں کے ذریعے سعودی عرب سے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ حج 1447 ہجری کے کامیاب انعقاد میں حصہ لینے والے کارکنوں کو بھی یہ تحفہ پیش کیا جا رہا ہے۔

اس شاہی تحفے کے تحت مدینہ منورہ میں واقع شاہ فہد کمپلیکس برائے طباعتِ قرآنِ کریم کی جانب سے شائع کردہ قرآنِ مجید کے 19 لاکھ نسخے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ کمپلیکس نے حجاج کی سہولت کے لیے قرآنِ کریم کے 80 بین الاقوامی زبانوں میں مستند تراجم بھی فراہم کیے ہیں تاکہ مختلف زبانیں بولنے والے اللہ کے مہمانوں کے لیے قرآنی آیات کے فہم کو آسان بنایا جا سکے۔

سعودی وزیرِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد، عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ یہ تحفہ قرآنِ کریم کے حوالے سے مملکتِ سعودی عرب کی خصوصی توجہ اور مسلمانوں کو کلامِ الٰہی سے مستفید کرنے کی مسلسل کوششوں کا مظہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت نے اس منصوبے کی مؤثر اور منظم تکمیل کے لیے خروجی مراکز اور مختلف مقامات پر اپنے تمام انسانی، انتظامی اور لاجسٹک وسائل بروئے کار لائے ہیں۔

آل الشیخ نے شاہ فہد کمپلیکس کے اس اہم کردار کو بھی سراہا جو قرآنِ کریم، علومِ قرآنیہ اور کلامِ وحی کی اشاعت کو اعلیٰ ترین معیار کے مطابق جاری رکھنے میں ادا کر رہا ہے۔

قرآنِ کریم کی یہ تقسیم سعودی عرب کے سالانہ حج پروگراموں کا حصہ ہے، جسے وزارتِ اسلامی امور حجاج کے روحانی تجربے کو مزید بامعنی بنانے اور دنیا بھر کے مسلمانوں میں قرآنِ کریم کی تعلیمات کے فروغ کے لیے ہر سال منعقد کرتی ہے۔/

 

4355027

نظرات بینندگان
captcha