عراق کے مقدس مقامات سمیت دنیا کے ۱۵۰ مقامات پر غدیری پرچم نصب

IQNA

عراق کے مقدس مقامات سمیت دنیا کے ۱۵۰ مقامات پر غدیری پرچم نصب

7:23 - June 02, 2026
خبر کا کوڈ: 3520281
ایکنا: عید سعید غدیر کی آمد کے موقع پر عتباتِ مقدسہ، مزاراتِ مقدسہ، دینی اداروں اور نجف سمیت عراق کے مختلف شہروں اور دنیا کے 150 مقامات پر پرچمِ غدیر لہرایا جائے گا۔

ایکنا نیوز، روضہ امام علی کی ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ عالمی ہفتۂ غدیر کی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں آستانِ مقدس علوی کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے نمائندوں نے متعدد مقدس مزارات اور تاریخی مساجد کا دورہ کیا اور وہاں کے متولیان کے حوالے پرچمِ غدیر کیا، تاکہ عیدِ غدیر کے موقع پر ان مقدس مقامات پر اسے لہرایا جا سکے۔

آستانِ مقدس امام علیؑ کے وفد کا استقبال مختلف مقدس مقامات اور تاریخی مساجد کے ذمہ داران نے کیا، جن میں مسجد کوفہ اور مسجد سہلہ کے متولیان کے نمائندے اور جلیل القدر صحابی میثم تمار کے روضۂ مبارک کے نمائندے بھی شامل تھے۔

اهتزاز پرچم غدیر در اماکن مقدس زیارتی عراق

 

شاندار ہفتۂ غدیر کی تقریبات کا آغاز پیر سے حرمِ امیرالمؤمنینؑ کے جوار میں پرچمِ غدیر کی برافراشتگی سے ہوا۔ اسی وقت یہ پرچم عتباتِ عالیات، دیگر مقدس مقامات، عراق کے مختلف صوبوں اور دنیا کے متعدد ممالک میں بھی لہرایا جائے گا۔ یہ تقریب عیدِ غدیر، یعنی تجدیدِ عہد و وفاداری کے جشن کے آغاز کی علامت سمجھی جاتی ہے جبکہ دنیا کے 150 مقامات پر پرچمِ غدیر لہرایا جائے گا

آستانِ مقدس علوی نے اعلان کیا ہے کہ عراق اور دنیا کے مختلف ممالک میں پرچمِ غدیر کی برافراشتگی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

آستانِ مقدس علوی کے شعبۂ میڈیا کے سربراہ حیدر رحیم  نے حضرت فاطمہ زہرا(س) کے صحن میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرچمِ غدیر عراق اور بیرونِ عراق کے 150 سرکاری و عوامی مراکز میں لہرایا جائے گا۔ ان میں 28 ممالک کے 87 بین الاقوامی مقامات، عراق کے 15 صوبوں کے 21 مقامات، عتباتِ مقدسہ میں 8 مقامات، مقدس مزارات میں 26 مقامات اور نجف اشرف و اس کے اطراف میں 8 مقامات شامل ہیں۔

اهتزاز پرچم غدیر در اماکن مقدس زیارتی عراق و 150 نقطه جهان

 

انہوں نے مزید بتایا کہ یورپی ممالک میں پرچمِ غدیر کی برافراشتگی کے سب سے زیادہ مقامات مقرر کیے گئے ہیں۔ برطانیہ، سویڈن، جرمنی، ڈنمارک، ناروے، فن لینڈ، اسپین، ہالینڈ، بیلجیم، رومانیہ، جمہوریہ چیک، فرانس اور آسٹریا سمیت مختلف یورپی ممالک میں 28 مقامات پر یہ تقریب منعقد ہوگی۔

اسی طرح ایران کے 20 صوبوں، پاکستان کے 10 مقامات، بھارت کے 10 مقامات، لبنان کے 3 مقامات، ترکیہ کے 2 مقامات، آسٹریلیا کے 3 مقامات، جبکہ تھائی لینڈ، انڈونیشیا، چین، سعودی عرب اور مصر میں بھی پرچمِ غدیر لہرایا جائے گا۔ اس کے علاوہ افریقی ممالک جیسے ساحلِ عاج، نائجیریا اور کینیا بھی اس عالمی پروگرام کا حصہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال ان ممالک اور مراکز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جہاں پرچمِ غدیر برافراشتہ کیا جائے گا، جو عیدِ غدیر کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت اور محبتِ اہلِ بیتؑ کے فروغ کا مظہر ہے۔/

 

4355449

ٹیگس: عراق ، غدیر ، پرچم
نظرات بینندگان
captcha