
ایکنا نیوز کے مطابق، یہ ایپلی کیشن ایک جامع ڈیجیٹل نظام کے ذریعے دنیا بھر کے صارفین کو مسجد الحرام کے اندر سے براہِ راست اور مفت فراہم کی جا رہی ہے۔
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے دینی امور کی نگرانی کرنے والے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ قرآن کریم کی الیکٹرانک تعلیم کا یہ پروگرام قرآنی تعلیمات کے فروغ اور معاشرے کے تمام طبقات کے لیے قرآن سیکھنے کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اس پروگرام میں مرد اور خواتین قرآنی اساتذہ کی ایک ٹیم شامل ہے جو جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے صارفین کو تعلیمی نشستوں میں رجسٹریشن اور اساتذہ کے ساتھ براہِ راست آن لائن رابطے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
ادارے کے مطابق، یہ ایپلی کیشن مختلف عمر کے افراد اور مختلف تعلیمی سطحوں کے طلبہ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔ اس کے ذریعے قرآن کریم کی درست قراءت کی اصلاح، تجوید کے قواعد کی تعلیم اور مرحلہ وار تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ یہ منصوبہ حرمین شریفین کے اس عالمی مشن کا حصہ ہے جس کا مقصد کتابِ الٰہی کی تعلیم اور اعتدال و میانہ روی پر مبنی قرآنی رہنمائی کو دنیا بھر میں عام کرنا ہے۔
دینی امور کی اتھارٹی نے مزید بتایا کہ ’’حرمین‘‘ ایپ دنیا بھر کے زائرین اور قرآن سیکھنے کے خواہش مند افراد کی خدمت کے لیے شروع کی گئی ہے، تاکہ وہ الیکٹرانک پلیٹ فارمز اور اسمارٹ فون ایپلی کیشنز کے ذریعے آسانی سے قرآنی تعلیمی پروگراموں سے استفادہ کر سکیں۔
ایپلی کیشن میں رجسٹریشن اور خدمات سے استفادہ کے لیے درج ذیل ذرائع استعمال کیے جا سکتے ہیں
یہ اقدام جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قرآن کریم کی تعلیم کو عالمی سطح پر عام کرنے کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ ذیل پر لنک یا آیڈریسز موجود ہیں۔
«https://apps.apple.com/sa/app » اور گوگل پلے اسٹور « https://play.google.com/store/apps/details?id=com.eqrra.muqra.macca » اور اسی طرح وبسایٹ «https://quran.prh.gov.sa/» پر امکان پذیر ہے۔ «https://apps.apple.com/sa/app » و گوگل پلے اسٹور به آدرس « https://play.google.com/store/apps/details?id=com.eqrra.muqra.macca » اور اسی طرح وبسایٹ «https://quran.prh.gov.sa/»
4355320