ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "IIDR" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ اس نشست کے دوران سورہ طہ کے مختلف پہلؤوں کا جائزہ لیا جائے گا ۔
نشست کے دوران مختلف موضوعات من جملہ ؛ سامری اور بنی اسرائیل ، حضرت موسی کی جانب سے فرعون کو حق کی دعوت ، مصری جادوگروں کے ساتھ حضرت موسی کا مقابلہ اور سب سے اہم چیز حضرت موسی کا اپنے رب کے ساتھ کلام وغیرہ پر روشنی ڈالی جائے گی.
اسی طرح نشست کے دوران حضرت موسی کو راہ خدا میں درپیش آنے والی مشکلات اور ان کے مقابلے میں انکی استقامت و پائیداری اور اس کے علاوہ دیگر سبق آموز واقعات کا جائزہ لیا جائے گا۔
1353213