ہزاروں نہتے فلسطینیوں کا قاتل اسرائیل کا سابق وزیراعظم ایریل شیرون چل بسا

IQNA

ہزاروں نہتے فلسطینیوں کا قاتل اسرائیل کا سابق وزیراعظم ایریل شیرون چل بسا

19:28 - January 11, 2014
خبر کا کوڈ: 1353504
بین الاقوامی گروپ : ہزاروں نہتے فلسطینیوں کا سفاک قاتل سابق اسرائیلی وزیراعظم ایریل شیرون ۸ سال کومہ کی حالت میں رہنے کے بعد آخر کار اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے ۔


ایران  کی  قرآنی  خبر  رساں  ایجنسی (ایکنا)  نے العالم  نیوز  نیٹورک  کے  حوالے  سے  نقل  کرتے  ہوئے  کہا  ہے  کہ  اسرائیل  کے  سرکاری  ریڈیو  نے  آج  ۱۱  جنوری  کو  سابق  اسرائیلی  وزیر  اعظم  ایریل  شیرون  کی  موت  کا  اعلان  کیا  ہے  ۔



2005 میں انہوں نے  یک طرفہ طور پر غزہ پٹی سے اسرائیلی فوجوں کے انخلا کا اعلان کرتے ہوئے وہاں گزشتہ 38 برس پرانا اسرائیلی ملٹری کنٹرول ختم کر دیا جس کے بعد پارٹی قیادت سے اختلافات پر انہوں نے لیکوڈ پارٹی سے علیحدگی اختیار کر کے اعتدال پسند نظریات کی حامل کادیمہ پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔  2006 میں ان پر فالج کا  حملہ ہوا جس کے بعد وہ کوما میں چلے گئے، کہا جاتا ہے کہ اسرائیلی حکومت ہر سال ان کےعلاج پر 440 ملین ڈالر خرچ کرتی تھی۔



ایریل شیرون کو سیاسی اور عسکری اداروں میں کافی اثر و رسوخ حاصل تھا، اس کی وجہ ان کا فوجی کیریئر تھا وہ اسرائیل کے قیام سے 2006 تک تمام جنگوں میں حصہ لے چکے تھے، فلسطینی کیمپوں صابرہ اور شتیلہ میں اس ہی کے حکم پر سیکڑوں نہتے فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔ انہوں نے اپنی زندگی میں کئی اہم عہدوں پر ذمہ داریاں نبھائی تھیں، وہ کئی برسوں تک فلسطینی عوام کے خلاف نفرت انگیز جذبات کی حامل جماعت لیکوڈ پارٹی میں رہے اور ملک کے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔



1353486

نظرات بینندگان
captcha