13666421366642ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " 985fm.ca " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ الجزائر کی اسلام پسند جماعت "امن تحریک" نے ایک بیان ذریعے اعلان کیا : یہ جماعت ۱۷ اپریل کو منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں نہیں لے گی ۔
بیان میں مزید کہا گیا : حکام صدر کے انتخات کے لیے عوامی خواہشات کو نظر انداز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اسی وجہ سے پارٹی نے انتخابات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ اس قبل "ڈیوکریٹک " پارٹی نے بھی ایک بیان کے ذریعے آئندہ صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا ۔
1366642