ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے"شفقنا" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہےکہ تاریخ ، مذہب ، سوشیالوجی، محولیات اور تربیت جیسے موضوعات پر ۳۰ سے زائد کتابوں کے مصنف اور مفکر "بدیع ابوجودہ" جن کا تعلق لبنان سے ہے اور نہج البلاغہ کے تربیتی پہلؤوں کے بارے میں وسیع مطالعہ رکھتے ہیں ان کے بقول وہ واحد شخص ہیں جس نے اقوام متحدہ کی تشکیل سے ۱۰ قبل سن ۱۹٦۲ میں لبنان کے اندر ماحولیات کے حوالے سے اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ قائم کیا تھا ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا : میں نے کینیڈا میں پیغمبر اسلام (ص) اور امام علی (ع) کے بارے میں دو انٹریوز دیئے ہیں جبکہ فرانس کے ایک سٹلائیٹ چینل کے ساتھ خصوصی انٹریو کے دوران ادیان کے درمیان اتحاد کے موضوع پر اظہار خیال کیا ہے ۔
1366546