«ایران قرآن کے سایے میں»، تینتیسوین قرآنی نمائش کا عنوان

IQNA

«ایران قرآن کے سایے میں»، تینتیسوین قرآنی نمائش کا عنوان

14:58 - January 30, 2026
خبر کا کوڈ: 3519857
ایکنا: تینتیسویں بین الاقوامی قرآنی نمائش کا عنوان "ایران قرآن کی پناہ میں" رکھا گیا ہے۔

ایکنا نیوز-  وزارتِ ثقافت و اسلامی گائیڈنس کے مرکزِ عالی قرآن و عترت کی ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حجۃ الاسلام والمسلمین حمید رضا ارباب سلیمانی، وزارت ثقافت کے سیکریٹری اور 33ویں بین الاقوامی قرآنِ کریم نمائش کے سربراہ نے اس نمائش کے مختلف کمیٹیوں اور شعبہ جات کے درمیان منعقد ہونے والے پہلے اجلاسِ  میں ’’ایران قرآن کے سائے میں‘‘ کو اس سال کی نمائش کا شعار (نعرہ) قرار دیا۔

یہ اجلاس مرکزِ عالی قرآن و عترت کے علامہ طباطبائی ہال میں منعقد ہوا، جہاں انہوں نے کہا کہ نمائش کا شعار تمام پروگراموں اور شعبہ جات میں عملی، واضح اور بامعنی انداز میں نمایاں ہونا چاہیے۔

وزارتِ ثقافت و اسلامی ارشاد کے مرکزِ عالی قرآن و عترت کے سربراہ نے اس سال کی نمائش کو مخاطب مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش قرآنی اور عترتی کامیابیوں کے تعارف اور پیشکش کے ساتھ ساتھ ملی یکجہتی کو فروغ دینے اور جمہوریۂ اسلامی ایران کی ثقافتی اقتدار و توانائی کے اظہار کے مقصد سے منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ "ایران قرآن کے سائے میں"کا شعار، قرآنِ کریم کے اُس کردار کی طرف اشارہ کرتا ہے جو ایرانی قوم کے لیے شناختی، روحانی، ثقافتی اور مضبوط سہارا ہے۔

واضح رہے کہ 33ویں بین الاقوامی قرآنِ کریم نمائش ماہِ مبارک رمضان کے پہلے نصف میں ملک کے دانشوروں، سرکاری و عوامی قرآنی اداروں، فنکاروں اور ثقافتی کارکنوں کی شرکت کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔/

 

4330747

نظرات بینندگان
captcha