ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے العالم نیوز نیٹورک کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ "خالد بن محمد العطیہ" نے واضح کیا : قطر کی خارجہ پالیسی کے بارے میں فیصلوں کے لیے ملک میں سرکاری سطح پر مراکز موجود ہیں لہذا کسی بھی پرائیویٹ میڈیا یا ذاتی ٹربیون سے قطر کی خارجہ پالیسی کے بارے میں کسی قسم کی رائے کی کوئی حیثیت نہیں ہے ؛ اور متحدہ عرب امارات کے بارے میں یوسف قرضاوی کے توہین آمیزبیانات کا قطری حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
سرکاری چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں قطری وزیرخارجہ نے کہا : امارات اور قطر کے درمیان حکومتی اور عوامی سطح پر بہت اچھے اور تاریخی تعلقات استوار ہیں ۔
1368974