ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے الوفاق سے وابستہ ویب سائیٹ کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین میں حکومت مخالف ذرائع نے سیکورٹی فورسز کی جانب سے نماز کے لیے مسجد البریغی میں داخل ہونے والے پانچ افراد کو گرفتار کرنےکی خبر دی ہے ۔
اسی سلسلے میں بحرین کی اسلامی سیاسی جماعت الوفاق نے ایک بیان کے ذریعے اعلان کیا : بحرینی حکومت نے نمازیوں کوروکنے کے لیے مسجد البریغی کے اردگرد رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں ۔
واضح رہے کہ یہ وہی تاریخی مسجد ہے جس کو آل خلیفہ کی سیکورٹی فورسز نے کچھ عرصہ قبل شہید کر دیا تھا ۔
1369403