ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اسلامی مرکز لندن کے شعبہ تعلقات عامہ کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سیمنیار اسلامی مرکز میں "اسلام اور زندگی" کے عنوان سے منعقد ہونے والے سیمیناروں کا حصہ ہے جس کو ایران کے اسلامی انقلاب کی پینتیسویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا جارہا ہے ۔
سیمینار کے دعوت نامے میں کہا گیا : یہ دن ایران کے اسلامی انقلاب کی پینتیسویں سالگرہ کے دن ہیں ایسا ملک جس نے ترقی کے راستے میں حائل تمام تر رکاوٹوں کے باوجود اللہ کی مدد سے امت اسلامیہ کے لیے قومی اور مذہبی سطح پر بہت بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔
1371539