ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) سعودی عرب سے نکلنے والے اخبار "الحیاة" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز ۷ فروری کو شیخ الازہر "احمد الطیب" نے مصری ٹی وی کے ساتھ انٹرویو کے دوران خیال ظاہر کیا : الازہر نے اپنے منشور کے مطابق مصر کے بنیادی قانون کا خاکہ پیش کیا ہے ایسا منشور جو اسلامی مفہوم کے ساتھ مکمل مطابقت رکھتا ہے ۔
انہوں نے دین اور سیاست کے درمیان جدائی کا راگ الاپتے ہوئے دعوی کیا : الازہر کا سیاست کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی اسلامی تاریخ ، تمدن اور قوانین میں مذَہبی حکومت کی کوئی گنجائش ہے ۔
1372320