ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے فلسطینی نیوز ایجنسی (معا) کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی روزناموں کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے امریکہ کے قومی سیکورٹی کے ادارے کو قدس میں سٹلائیٹ سیگنلز سے لیس جاسوسی آلات نصب کرنے کی دعوت دی ہے ۔
اسرائیلی سیکورٹی سے مربوط مسائل کے ماہر رونین برگمین نے کہا : جاسوسی کا یہ نیٹورک قدس کی جغرافیائی حدود کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور خطے میں امریکی جاسوسی پاور کی تقویت بھی کرے گا ۔
اس سے قبل شامی حکام نے بھی ملک کے ساحلی علاقوں سے اسرائیلی ساخت کے جاسوسی آلات برآمد ہونے کی اطلاع دی ہے جن کے ذریعے شام کے حساس مقامات کی تصاویر اور سیکورٹی سے مربوط اطلاعات کو جمع کیا جاتا تھا ۔
1373181