ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے المنار چینل کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کے مقامی وقت کے مطابق رات ۸:۳۰ منٹ پر اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ تنظیم کے شہید کمانڈروں کے سالانہ دن کی مناسبت سے المنار چینل کے ذریعے براہ راست خطاب کریں گے ۔
ایران کے اسلامی انقلاب کی پینتیسویں سالگرہ کے موقع پر سید حسن نصراللہ کی جانب سے کیے گئے خطاب سے اس بات کا تاثر ملتا ہے کہ اپنے اس خطاب کے دوران وہ خطے میں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلیوں پر اظہار خیال کریں گے۔
1374778