ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " IINA.fr " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ شیخ احمد الطیب نے انسانی حقوق کے حوالے سے یورپی یونین کے نمائندے "اسٹوریس لیمبرندیس" کے ساتھ ملاقات کے دوران مغربی دنیا کی جانب سے مسلمانوں کے اعتقادات اور مقدسات کے احترام پر زور دیتے ہوئے اسلامی ممالک میں مغربی ثقافت کے تسلط کو ناقابل قبول قرار دیا ہے ۔
انہوں نے واضح کیا : یہ مسئلہ تمام مشکلات اور اختلافات کی جڑ ہے ، اگر اس کو حل نہیں کیا گیا تو دونوں تہذیبوں میں فکری جنگ جاری رہے گی اور انسانی حقوق کے بارے میں دوطرفہ عدم تفاہم بھی اسی مسئلے کا نتیجہ ہے ۔
1374756