ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " slabnews " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ روز ۱۵فروری کو آیت اللہ قبلان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئی حکومت لبنان اور لبنانی عوام کی بھلائی اور ترقی کی نوید ثابت ہوگی اور ملک کی حفاظت کے لیے اپنے قومی فریضے کو بطور احسن انجام دے گی ۔
انہوں نے لبنان میں جاری تکفیریوں کی دہشت گردانہ کاروائیوں اور اسرائیلی کی جانب سے لاحق خطرات کے مقابلے کے لیے حکومت کے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات پر زور دیا ہے ۔
انہوں مزید کہا : مجھے امید ہے کہ نئی حکومت سیاسی گروپوں کے درمیان تفاہم اور اعتماد کی فضا کو قائم کرنے میں کامیاب ہوگی ۔
1375685