ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے شعبہ مشرقی ایشیا کی رپورٹ کے مطابق اس سیمینار کے دوران دنیا سے تشدد اورانتہا پسندی کے خاتمے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام " داکٹر روحانی " کے افکار پر سنجیدگی سے غور کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔
اس سیمینار میں ملائیشیا ، پاکستان اور برما کے علما اور سماجی شخصیات سمیت ایرانی قونصلر جنرل "علی اکبر ضیایی" اور نائب سفیر "صفار" نے شرکت کی ہے ۔
سیمینار کے آغاز میں جناب ضیایی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور دنیا سے تشدد اور انتہا پسندی کے خاتمے جیسے افکار پر زور دیتے ہوئے ان کو بین الاقوامی سطح پر عملی کرنے کی اپیل کی ہے ۔
1375790