ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " All Africa " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ مقابلے ۱۴ فروری بروز جمعہ سے شروع ہوئے ہیں جو ایک ہفتے تک جاری رہیں گے ۔
نائیجیریا کے نائب صدر "نمدی سامبو" نے خیال ظاہر کیا : یہ قرآنی مقابلے ملک کے اندر حفظ قرآن کریم کی ثقافت کو پھیلانے اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے قیام کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا : یہ مقابلے قرآن سمیت دیگر اسلامی علوم کی تعلیم کے معیار کو بہتر بناتے ہیں اور جوانوں کو ایک جگہ جمع ہونے اور روحانی فضا سے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں ۔
1376629