ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ on islamکے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہےکہ یہ مسودہ صیہونی پارلیمنٹ میں دائیں بازو کی جماعت "لیکوڈ" کے پارلیمانی نمائندے "موشہ ویگلن" کی جانب سے پیش کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ یہ اس مسودے کو اس وقت پیش کیا گیا ہے جب اسرائیلی فوج کی مکمل حمایت اور یہودی راہبوں کی اشتعال انگیزی کی وجہ سے یہودی بستیوں میں مقیم انتہا پسند صیہونیوں کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر حملوں میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔
فلسطینی حکومت کے نمائندے احمد الرییدی نے کہا : اسرائیل آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے اور ان کو اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ اگرقدس میں اسلامی مقدسات کی توہین کا سلسلہ جاری رہا تو اس کے نتائیج فسلطین کے اندر تک محدود نہیں رہیں گے ۔
1376667