ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " الیوم السابع " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ شیخ الازہر "احمد الطیب" نے گزشتہ روز ۲۱ فروری کو المصری الیوم چینل کے ساتھ خصوصی گفتگوکے دوران خیال ظاہر کیا : گزشتہ کچھ سالوں کے دوران اسلامی اور عرب معاشروں میں تکفیری فتووں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ اس سے قبل اس قسم کے غیر ذمہ دارانہ فتووں کا رواج بہت کم تھا ۔
انہوں نے مزید کہا : اگر تکفیری فکر معاشروں میں سرایت کر گئی تو معاشرے کمزور اور نابود ہو جائیں گے اور عالمی صیہونزم کا ہدف بھی یہی ہے کہ اسلامی اور عرب اقوام کو کمزور کرنے کے لیے انہیں ایسے فتنوں میں مبتلا کردے ۔
1378323