امریکا میں مسلمانوں کی جاسوسی آئین کا حصہ ہے، امریکی عدالت کا فیصلہ

IQNA

امریکا میں مسلمانوں کی جاسوسی آئین کا حصہ ہے، امریکی عدالت کا فیصلہ

23:56 - February 22, 2014
خبر کا کوڈ: 1378432
بین الاقوامی گروپ : مسلمانوں کے خلاف امریکی دشمنی کی ایک اور مثال سامنے آ گئی جس میں امریکی جج نے فیصلہ دیا ہے کہ مسلمانوں کی جاسوسی امریکا کے آئین کا حصہ ہے۔

ایران  کی  قرآنی  خبر  رساں  ایجنسی (ایکنا)  نے  اطلاع رساں ویب سائیٹ  " «Islam.ru "  کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ  انسانی حقوق کے علمبردار امریکا نے اسلام کے خلاف تعصب کا ایک اور ثبوت دے دیا ہے، نیوجرسی میں رہنے والے مسلمانوں کی بڑی تعداد نے پولیس کی جانب سے بے بنیاد نگرانی کے خلاف عدالت میں درخواست دے رکھی تھی جہاں ڈسٹرکٹ جج ولیم مارٹینی نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے مسلمانوں کی جاسوسی کو آئین کے مطابق قرار دیا ہے۔
فیڈرل جج نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی جاسوسی انسداد دہشت گردی کے پروگرام کی روشنی اور ملکی مفاد میں کی جاتی ہے، نیوجرسی کے مسلمان عدالتی فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مساجد، دینی مدارس، کاروباری مراکز اور تعلیمی اداروں میں مسلمانوں کی کڑی نگرانی سے ان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔
1378224

نظرات بینندگان
captcha