ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے العالم نیوز نیٹورک کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد البریغی گزشتہ دو ماہ سے سیکورٹی فورسز کے محاصرے میں ہے اور اس کے اردگرد خاردار تاروں سے رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں تاکہ کوئی بھی اس مسجد میں نماز کے لیے داخل نا ہوسکے اس کام کا مقصد اس مسجد کو مکمل طور پر گرا کر کسی اور مقام پر منتقل کرنا ہے ۔
جمیعت الوفاق نے اعلان کیا : اس تاریخی مسجد میں نماز ادا کرنے والوں کے خلاف حکومتی کاروائیاں قابل مذمت ہیں اور یہ امر آل خلیفہ کی جانب سے مذہبی آزادی جیسے بنیادی حقوق کو پامال کرنے کے مترادف ہے ۔
1569149