
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " Out-Law.com " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ اس رپورٹ میں اعلان کیا گیا : شمالی افریقا میں رونما ہونے والی حالیہ تبدیلیوں نے اس خطے میں اسلامی اقتصاد کی ترقی کی راہیں ہموار کر دیں ہیں ۔
واضح رہے کہ شمالی افریقا کے بینکوں میں طولانی مدت کے منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے سرمایہ کاری کے فقدان نے ان ملکوں کو تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے اسلامی سرمایہ کاری کی طرف جلب کیا ہے ۔
اسی طرح عالمی سطح پر گزشہ دس سالوں کے دوران اسلامی سرمایہ کاری کی ۱۴۰۰ ارب ڈالر کی منافع بخش ترقی نے بھی ان ملکوں کے اندر اسلامی سرمایہ کاری کی طرف رجحان میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔
1380513