غزہ سے اسرائیلی فوج کے جزوی انخلا

IQNA

8:12 - August 10, 2026
خبر کا کوڈ: 3520566

غزہ سے اسرائیلی فوج کے جزوی انخلا

ایکنا: اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی حکومت کے سکیورٹی ادارے ایک ایسے منصوبے کا جائزہ لے رہے ہیں جس کے تحت اسرائیلی فوج غزہ کے بعض علاقوں سے جزوی طور پر انخلاء کرے گی۔

1

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی ادارے ایک ایسے منصوبے پر غور کر رہے ہیں جس کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کے بعض علاقوں سے جزوی طور پر پیچھے ہٹ جائے گی اور اس کی جگہ ایک کثیر القومی فورس تعینات ہوگی۔

اسرائیلی چینل 12 کے مطابق، اسرائیلی سکیورٹی حکام نے گزشتہ دنوں غزہ میں جنگ بندی کے منصوبے پر عمل درآمد کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر اس تجویز پر غور کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے منصوبے میں تجویز کردہ ’’بین الاقوامی استحکامی فورس‘‘ کی تشکیل کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں اور بظاہر تل ابیب نے اس فورس کو غزہ کے بعض علاقوں میں داخل ہونے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

تاہم، رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ غزہ کے کن علاقوں میں کثیر القومی فورس تعینات کی جائے گی یا اسرائیلی فوج کے ممکنہ انخلا کی حدود کتنی ہوں گی۔/

 

4368797

نظرات بینندگان
captcha