ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کی رپورٹ کے مطابق ناصریہ میں واقع دارالقرآن انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ "رعد عدنان شذر الناصری" نے ایکنا کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کہا : یہ سیمینار دارلقرآن کے زیر نگرانی ذی قار یونیورسٹی کے "المعرفہ" نامی ہال میں منعقد کیا جائے گا ۔
انہوں نے مزید کہا : مذکورہ یونیورسٹی کا شعبہ علوم قرآن بھی اس سیمینار کے انعقاد میں معاونت کر رہا ہے جبکہ اس سیمینیار کے دوران قرائت ، تجوید اور تفسیر جیسے مختلف شعبوں میں قرآن کریم کے ساتھ لوگوں کے سلوک کا جائزہ لیا جائے گا ۔
اسی طرح انہوں نے بغداد کے نواحی علاقے الصدر سٹی میں واقع "المصطفی (ص)" مسجد میں بھی قرآنی محفل کے انعقاد کے بارے میں خبر دی ہے ۔
1384233