ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے سعودی عرب سے نکلنے والے اخبار ، روزنامہ "عکاظ" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیان میں علما نے جوانوں کو لاحق انتہا پسندی کے خطرات پر خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا : مسلمانوں کے اندر شدت پسندی کی بڑھتی ہوئی لہر دشمن کے منصوبوں کو کامیاب بناننے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے ۔
ان علما نے اعلان کیا : دین کا سب سے بڑا ہدف ملک کے اندر امن اور استحکام کی فضا پیدا کرنا ہےجبکہ آج دین کے نام پر اسلامی ممالک میں بدامنی پھیلائی جا رہی ہے اور معصوم لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔
1385201