قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) ۔ ملائشیا کی برناما نیوز ایجنسی کے مطابق یہ سیمینار ملائشیا کی حلال ڈیولپمنٹ کمپنی کی کوششوں سے منعقد ہورہا ہے جسکا مقصد نسل جدید کے لیے ایک پایدار "حلال صنعت" کا قیام ہے ۔
اس سیمینار میں حلال صنعت اور حکومت کے مختلف عہدہ داروں سمیت چھ سو کے لگ بھگ ماہرین اور حلال کے نمایندے شرکت کرہے ہیں ۔
"ورلڈ فوڈہیلتھ اور اور حلال فیوچر"کے عنوان سے منعقدہ یہ سیمیناردو دن جاری رہے گا جو ہفتہ حلال کی مناسبت سے شروع کیا جارہا ہے ۔
حلال ڈیولپمنٹ کمپنی کےسربراہ جمیل بیدین کا کہنا ہے کہ غذایی مواد کی قیمتوں میں اضافہ،کھیتی باڈی شعبے میں کام کی قلت اور غیر حلال فوڈپروڈکٹ کی آلودگی ایسے مسایل ہیں جو اسلامی دنیا کو درپیش ہے اور اس حوالے سے اقدامات کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے اس شعبے میں یکساں منافع اور ضرورت کو اہم جانتے ہو ئے مشترکہ طور پردر پیش عالمی غذایی بحران کے حل پر کام کرنےکی پر زوردیا ۔