ایکنا نیوز ایجنسی-اطلاع رساں ادارے "البلاد" کے مطابق برازیل کے صدر"دیلما یوسف " نے باقاعدہ دعوت نامہ جاری کردی ۔
"امن کی ضرورت اور دنیا سے تعصب کا خاتمہ " کے موضوع پرخطاب کی دعوت ،برازیلی سفیر "مارکو براندو" کے زریعے دی گئی ہے۔
احمد الطیب نےاس ملاقات میں جامعہ الازھر کی علمی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: اسلامی اقدار اور رواداری کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہمارا اہم ہدف ہے۔انہوں نے برازیلی مسلمانوں کو معاشرے میں اسلامی اصولوں کی پابندی کے ساتھ موثر کردار ادا کرنے پر تاکید کی۔
برازیلی سفیر نے بھی ملک میں مسلمانوں کی آزادی اور خدمات کو بیان کیا ۔ فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلے ۱۳ جون ۲۰۱۴ سے برازیل میں شروع ہورہےہیں۔