وسط افریقی جمہوریہ کے دارالحکومت سے 1300 سے زائد مسلمانوں کا انخلا

IQNA

وسط افریقی جمہوریہ کے دارالحکومت سے 1300 سے زائد مسلمانوں کا انخلا

8:05 - April 28, 2014
خبر کا کوڈ: 1400418
بین الاقوامی گروپ: بنگوئی…وسط افریقی جمہوریہ کے دارالحکومت بنگوئی سے سیکڑوں مسلمانوں کو امن فوج کی نگرانی میں نکال لیا گیا

ایکنا نیوز-جیو نیوز-بنگوئی…وسط افریقی جمہوریہ کے دارالحکومت بنگوئی سے سیکڑوں مسلمانوں کو امن فوج کی نگرانی میں نکال لیا گیا، اس دوران مخالفین کی جانب سے لوٹ مار کی گئی،غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق دارالحکومت بنگوئی سے افریقی اور فرانسیسی امن فوجیوں کی نگرانی میں 13 سو سے زائد مسلمانوں کو بحفاظت دوسرے علاقوں میں منتقل کیا گیا، 20 ٹرکوں میں سوار اس قافلے کے جانے کے بعد بنگوئی مسلمان آبادی سے خالی ہوگیا ہے،ان افراد کے انخلا کے بعد علاقے میں مخالف گروپوں نے جلاوٴ گھیرا کیا اور مسلمانوں کی املاک کو لوٹ لیا۔بنگوئی میں گزشتہ سال سے جاری فسادات میں اب تک ہزاروں مسلمان مارے جاچکے ہیں اور لاکھوں افراد دیگرشہروں میں منتقل ہوچکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مسلمانوں کے قتل عام پر اب تک اقوام متحدہ کوئی سنجیدہ اقدام نہیں لے رہا۔

145957

نظرات بینندگان
captcha