ایکنا نیوز ایجنسی-شارجہ یونیورسٹی کےاطلاع رساں ادارے کے مطابق شارجہ میں ثقافتی پروگرامات کے سلسلے میں مذکورہ سیمینار منعقد کیا گیا ہے۔ اس سیمینار میں عربی زبان کی اہمیت اور مختلف شعبوں میں اس کی کارکردگی کے حوالے سے تبادلے خیال ہونگے۔ علمی،ثقافتی ادارے "ایسسکو" کے فیصلے کے ،مطابق ۲۰۱۴ میں شارجہ کو ثقافتی مرکز قرار دیا گیا ہے اور اس حوالے سے سینکڑوں علمی اور ثقافتی پروگرامز منعقد ہونگے۔ایشاء اور افریقہ میں کرغزستان کے شھر بشکک اور بورکینا فاسو کے شھر "اواگادوگو" بھی ثقافتی مراکز قرارد یا جاچکا ہے۔