نائن الیون کے مسلمان ہیرو کو خراج تحسین

IQNA

نائن الیون کے مسلمان ہیرو کو خراج تحسین

8:10 - May 04, 2014
خبر کا کوڈ: 1402687
بین الاقوامی گروپ : تیرہ سال بعد نا ئن الیون کے مسلمان ہیرو کو خراج تحسین پیش کرکے ایک سڑک اس جوان کے نام سے منسوب کر دیا گیا

ایکنا نیوز-اطلاع رساں ادارے "on Islam" کے مطابق "محمد سلمان حمدانی " جس نے نا ئن الیون کے واقعے میں امریکن عوام کو بچانے کی کوشش میں اپنی جان کی قربانی دی تھی ، ایک باقاعدہ تقریب میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور کو ئینز اسٹریٹ کو اس مسلمان جوان جو اس وقت کیڈیٹ کالج میں طالب علم تھا اور ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں عوام کو آگ سے نکالنے کی مہم میں اپنی جان کی قربانی دے بیھٹی تھی سے منسوب کر دیا گیا ہے۔ طلعت حمدانی  اس جوان کی ماں کا کہنا ہے کہ آج بہت اہم دن ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلمان آبادی، امریکہ کا ایک اہم حصہ ہے ۔قابل ذکر ہے کہ نا ئن الیون کو محمد حمدانی راکفلر یونیورسٹی جارہا تھا کہ اچانک حملہ ہوا اور اس جوان نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں آگ لگتے دیکھ کر لوگوں کو آگ سے نکالنے کی لیے عمارت کے اندر داخل ہواتھا اوراس کی لاش بھی ناپید ہو گئی تھی ۔اس واقعے کے بعد کئی عرصے تک یہ الزام لگتا رہ کہ یہ اس واقعے میں شریک ہے لیکن کافی عرصے کے بعد لاش ملنے پر یہ الزام غلط ثابت ہوا تھا ۔

1401678

نظرات بینندگان
captcha