اسلام اور مسیحیت میں ڈا ئیلاگ کے حوالے سے مراکش میں خصوصی نشست کا اہتمام

IQNA

اسلام اور مسیحیت میں ڈا ئیلاگ کے حوالے سے مراکش میں خصوصی نشست کا اہتمام

6:49 - May 06, 2014
خبر کا کوڈ: 1403643
بین الاقوامی گروپ : اسلام اور عیسا ئی مذاہب کے درمیان نشست میں مختلف اسکالرز شرکت کریں گے

ایکنا نیوز: اطلاع رساں ادارے "atlasinfo" کے مطابق اس بین الاقوامی نشست کا اہتمام ملک عبدالعزیز "کاسابلانکا"فاونڈیشن،مراکش مرکزی لائبریری اور "سن برنارڈ پیرس کالج کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے ۔
"نشست براے احیاء گفتگو" کے عنوان سے منعقدہ اس سیمینار میں مراکش اور فرانس کے مسلمان اور عیسائی دانشور اور اسکالرز،مراکش میں فرانس کے سفیر ،آسٹریا،تیونس ،لبنان اور بلجیئم وغیرہ سے مختلف ادیان اور اداروں کے دانشور اور محققین شرکت کریں گے۔اسلام اور مسیحیت میں تاریخی تعلقات ،جدید دور میں تبدیلی اور گفتگو،دونوں مذاہب میں ثقافتی و تاریخی مشترکات،رکاوٹیں اور راہ حل وغیرہ کے موضوعات پر مسلمان اورعیسائی اسکالرز اظھار خیال کریں گے۔اس نشست کے علاوہ مراکش کے عیسائی اسکالرز اور سن برنارڈ کالج کے دانشور گروہ ،مذاہب میں استحکام اورتعلقات کے حوالے سے مختلف تجاویز اور مشورے بھی پیش کریں گے ۔

1402351

ٹیگس: مراکش ، اسلام ، گفتگو
نظرات بینندگان
captcha