ایکنا نیوز-اطلاع رساں ادارے " World Bulletin " کے مطابق سوشل لیبرل پارٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون " فایلا پسیک بیسیک" مہاجرین کے بھبود،بیکاری کا خاتمہ اور اقلیتوں کے حقوق کے نعروں کے ساتھ اگلے مہینے ہونے والے یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں شرکت کریں گی۔ یورپی انتخابات میں اسلونیا سے آٹھ نشستوں کی وجہ سے اس امیدوار باحجاب خاتوں کی کامیابی کے روشن امکانات موجود ہیں۔ اس سے پہلے " انااستامو" بھی یونان سے ایک باحجاب خاتون کی حیثیت سے امیدوار بن کر سامنے آچکی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ اسلونیا کی بیس لاکھ آبادی میں پچاس ہزار مسلمان آبادی بھی شامل ہے اور عیسائی مذہب کے بعد سب سے بڑا مذہب اسلام شمار ہوتا ہے ۔