کریمیہ میں مسلمانوں کی تلاش ۔گھرگھر تلاشی شروع

IQNA

کریمیہ میں مسلمانوں کی تلاش ۔گھرگھر تلاشی شروع

21:55 - May 21, 2014
خبر کا کوڈ: 1409554
بین الاقوامی گروپ:اینٹلی جنس ایجنسیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر گھر گھر تلاشی لے رہی ہیں اور اس بہانے مسلمانوں کو تنگ کر رہی ہیں۔

ایکنا نیوز-شفقنا نیوز- جزیرہ کریمیہ میں اسلامی کونسل کے سربراہ کے مطابق اس شھر کے اینٹلی جنس ایجنسیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر گھر گھر تلاشی لے رہی ہیں اور اس بہانے مسلمانوں کو تنگ کر رہی ہیں۔
روزنامہ مباشر کے مطابق ،اسلامی کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے اس علاقے کے مسلمان شدید مشکلات سے دوچار ہیں ،ایجنسیاں مسلمانوں کے گھروں پر چھاپے مار رہے ہیں اور اب تک ڈیڑھ سو کے لگ بھگ مسلمانوں کو مسجد جانے کے جرم میں پولیس گرفتار کر چکی ہے۔
اسلامی کونسل نے تمام حقوق انسانی اور اقلیتوں کے حامی ممالک سے اپیل کی کہ ان مسائل کے حل کے لیے کوشش کریں،
بعض سوشل میڈیا کی خبروں کے مطابق دیکھا جسکتا ہے کہ کئی مسلمان نشین علاقوں میں بلڈوزروں سے مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے ۔ ان واقعات اور خبروں سے ماضی کی ہجرت کی تصویریں زہنوں میں گھومنی لگتی ہیں۔
سورس: روزنامه الجریده

74476

نظرات بینندگان
captcha