مصر : اخوان المسلمون کے 155 ارکان کو سزائیں

IQNA

مصر : اخوان المسلمون کے 155 ارکان کو سزائیں

22:01 - May 21, 2014
خبر کا کوڈ: 1409555
بین الاقوامی گروپ:قاہرہ : مصر کی عدالت نے اخوان المسلمون کے 155 ارکان کو قید کی سزا سنادی۔

ایکنا نیوز-سماء نیوز-قاہرہ - مصر کی عدالت نے اخوان المسلمون کے 155 ارکان کو قید کی سزا سنادی۔

گزشتہ سال دریائے نیل کے قریب جمہوریت کی بحالی کیلئے احتجاجی مظاہرہ ہوا تھا، اس مظاہرے میں شریک اخوان المسلمون کے 155 ارکان پر پرتشدد کارروائیوں کا الزام تھا، جس پر مصر کی عدالت نے ان میں سے 54 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ دیگر ارکان کو 3 سے 10 برس قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

قاہرہ میں عدالتی کارروائی کے دوران باہر موجود جمہوریت کے حامی جج کے فیصلے کیخلاف نعرے لگاتے رہے۔

16048

ٹیگس: مصر ، اخوان ، سزا
نظرات بینندگان
captcha