ایکنا نیوز-اطلاع رساں ادارے " On Islam" کے مطابق گولڈن مینارہ ایوارڈ ۲۰۱۴ جو اسلامی آسکر ایوارڈ کے نام سے مشہور ہو چکا ہے آئندہ ہفتے کو دیا جائےگا ، اس ایوارڈ کے لیے ان افراد کو نامزد کیا جارہا ہے جنہوں نے صحت،میڈیکل،فلاحی اور دیگر سوشل پروگراموں میں اعلی خدمات انجام دئے ہیں ، اسلامی اچیومنٹ اکیڈمی کے تعاون سے اس پروگرام کو منعقد کیا جا رہا ہے ۔ اکیڈمی کے سربراہ طالب کریم کے مطابق میڈیا پر ہمیشہ منفی اور مایوس کن رپوٹیں نظر آتی ہیں اور ضرورت محسوس کیا جارہاتھا کہ معاشرے میں مثبت کاموں کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے ،لہذا اس حوالے سے پہے مرحلے میں ۵۰۰ افراد کو شامل کیا گیا ہے جنمیں مختلف سیاسی،ثقافتی ،اجتماعی اور علمی شخصیات پورے امریکہ سے شامل ہیں ۔ اس پروگرام میں ضرورت مند افراد کے لیے فنڈ جمع کرنے کا سلسلہ بھی شامل ہے ۔یہ دوسرا ایوارڈ شو آن لائن بھی دیکھا جاسکے گا۔